ارنا کے مطابق محکمہ فروغ تجارت کے شعبہ مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل عبدالامیر ربیہاوی نے بتایا کہ رواں ایرانی سال میں تجارتی نمائشوں کے انعقاد اوراسی طرح مختلف ملکوں کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے کے پروگراموں پر زيادہ توجہ کے ساتھ کام کیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ رواں ایرانی سال میں ترکیہ، عراق ، متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں زيادہ اسٹال لگائے گئے۔
انھوں نے بتایا کہ اس سال ایران نے مذکورہ ملکوں میں نئی منڈیوں تک دسترسی حاصل کی اور اپنی صنعتی توانائیوں نیز پیداواروں کی نمائش کی ۔
محکمہ فروغ تجارت کے شعبہ مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ رواں برس مغربی ایشیا کے ملکوں کے تجارتی وفود کے ایران کے دوروں میں اضافہ ہوا ہے، بتایا کہ زیادہ تجارتی وفود ترکیہ، عراق اور عمان سے آئے۔
انھوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب کے تجارتی وفود بھی آئے اور ایران ایکسپو1403 کے حوالے سے تجارتی وفود کے لئے ویزے جاری کرنے کے حوالے سے محکمہ فروغ تجارت کے شعبہ مغربی ایشیا نے بہت فعال کردار ادا کیا ۔
عبدالامیر ربیہاوی نے بتایا کہ محکمہ فروغ تجارت کے شعبہ مغربی ایشیا نے آئندہ سال کے ایران ایکسپو تجارتی میلے کے حوالے سے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ رواں سال میں دوسرے ملکوں میں ہمارے تجارتی مراکز کی تعداد بڑھی ہے اور جن ملکوں کے ساتھ ہماری تجارت کا حجم زيادہ ہے، وہاں ہمارے تجارتی مراکز کی فعالیت میں نمایاں اضآفہ ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ